کراچی سمیت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز 4 روزہ بندش کے بعد صبح 8 بجے کھول دیئے گئے۔سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8 بجے کھل گئے ۔ کمپنی کو مختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم ہے جس کے باعث لائن پیک متاثر ہے۔واضح رہے کہ سی این جی اسٹیشن 4 روز کی بندش کے بعد قلیل وقت کے لیے کھولے گئے ۔دوسری جانب گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔سی این جی سیکٹر کے لیے آئندہ کا شیڈول گیس کے پریشر کی صورتِ حال کو مدِنظر رکھتے ہوئے جاری کیا جائے گا۔