کراچی (اسٹاف رپورٹر )راولپنڈی اسلام آباد سے آئے ہوئے متحدہ علماء محاذکے صوبائی سیکریٹری جنرل اور متحدہ تحریک اسلامی کے مرکزی بانی سیکریٹری جنرل سفیر امن ذاکر اہل بیت علامہ محمدسلیم حیدرنے کلفٹن کراچی میں سیدالاولیاء سید ابومحمد عبداللہ الاشتر غازی حسنی حسینی (عبداللہ شاہ غازی)ؒ کے مزارپر بانی سیکریٹری جنرل مولانامحمدامین انصاری،صوبہ پنجاب کے صدر علامہ آغانیئر عباس جعفری ،حسنہ قریشی ،فاروق احمد (ریحان) کے ہمراہ چادرپوشی ،فاتحہ خوانی اورملکی امن واستحکام ،کشمیروفلسطین ،انڈیاکے مظلوم مسلمانوں ،شہید القدس قاسم سلیمانی اورافواج پاکستان سمیت مزارمبارک پر موجودسینکڑوں زائرین کے لئے خصوصی رقت آمیز دعاکرائی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بانی سیکریٹری جنرل مولانامحمدامین انصاری نے کہاکہ عالم اسلام کے عظیم بزرگ،فرزند اہل بیت حضرت سیدعبداللہ شاہ غازیؒکی تعلیمات پر عمل کرکے سندھ دھرتی کوامن ومحبت کا گہوارابنایاجاسکتاہے۔آپؒ کی تعلیمات حب اہل بیت کا مظہر ہے،آپؒ نے برصغیر پاک وہند سمیت دنیابھرمیں اصحاب رسولﷺ اور اہل بیت اطہار کی تعلیمات ،کرداروافکار کو فروغ دے کر اسلام کی شمع روشن کی۔
متحدہ علماء محاذ کے وفد کی عبداللہ شاہ غازی کے مزارپر حاضری
Jan 26, 2020