کچھی مسلم ہنگورا جماعت کے عہدیداروں کی حلف برداری

کراچی( سٹی ڈیسک) کچھی مسلم ہنگورا جماعت کے انتخابات 2020ء میں محمد اسحق ذکریا ولد ذکریا صدر‘ سکندر کریم ہنگورا ولد عبدالکریم جنرل سیکرٹری اور عبدالکریم ولد احمد بلامقابلہ خازن منتخب ہوگئے، حاجی آدم کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کچھی مسلم ہنگورا جماعت کے سالانہ انتخابت2 جنوری 2020ء کو تھے تاہم مذکورہ نشستوں پر کوئی مد مقابل امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے تمام امیدوار بلامقابلہ جیت گئے۔ نومنتخب عہدیداروں نے12 جنوری کو عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے‘ تقریب میں کچھی ودیگر برادریوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن