بھارت: توہم پرست والدین نے پوجا میں 2بیٹیوں کی بلی چڑھا دی

Jan 26, 2021

حیدرآباد (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں توہم پرست ماں باپ نے مذہبی رسم میں بلی چڑھانے کیلئے اپنی دو جوان بیٹیوں کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک تین منزلہ مکان سے لڑکیوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں بظاہر پوجا کے دوران تن سازی کیلئے استعمال ہونے والے گولوں یا ڈمبل سے وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر ایک رسم ادا کی جارہی تھی جس کے شواہد بھی ملے ہیں۔ کرونا وائرس لاک ڈائون کے باعث اس گھر میں کئی مہینوں سے کوئی باہر سے نہیں آیا تھا۔ جب پولیس مکان میں داخل ہوئی تو لڑکیوں کے ماں باپ نے عجیب وغریب دعوے بھی کرنا شروع کر دیئے اور کہا کہ انہیں کچھ وقت دیا جائے تو وہ اپنی بیٹیوں کو دوبارہ زندہ کر دیں گے۔

مزیدخبریں