سرائیل نے جنگی جرائم کی تحقیقات کے معاملے پر امریکا سے مدد کی اپیل کردی

Jan 26, 2021

حیفا (صباح نیوز) اسرائیل نے عالمی فوج داری عدالت میںجنگی جرائم کی تحقیقات کے معاملے پر امریکا سے حفاظت فراہم کرنے اور جرائم کی تحقیقات سے بچانے میں مدد کی اپیل کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ریاست ہائے متحدہ امریکا سے کہا ہے کہ وہ جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے والی بین الاقوامی فوجداری عدالت کی تحقیقات سے اس کی حفاظت کرے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے بارے میں عوامی طور پر ان کے موقف کے اعلان کے ساتھ اسرائیل کو خدشہ ہے کہ عدالت اس کے خلاف اقدامات کو آگے بڑھانے سے دریغ نہیں کرے گی۔ اس سلسلے میں اسرائیل کی پہلی درخواست آنے والے ہفتوں کے دوران بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اگلے پراسیکیوٹر کے انتخاب سے متعلق ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل امریکا کے ساتھ مل کر فوجداری عدالت کے نئے پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی پر اثر انداز ہونا اور اپنی مرضی کا امیدوار لانا چاہتا ہے۔پراسیکیوٹر فتو بینساڈا جو پچھلے نو سال سے اس عہدے پر فائز ہیں آنے والے ہفتوں میں سبکدوش ہو رہی ہیں۔

مزیدخبریں