اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا بدھ کو طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کے نتائج کا نوٹیفکیشن جاری ہونا تھا۔ ذرائع نے بتایا سی سی آئی اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سی سی آئی اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت 27 جنوری کو پارلیمانی پارٹی اجلاس کے باعث ملتوی کیا گیا۔