کے ٹو سر کرنے کی مہم ، پاکستانی کوہ پیماؤںکو ٹھنڈ اور خراب موسم کا چیلنج

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر)سرد موسم میںکے ٹو (K2)کو سرکرنے والے 2 پاکستانی اور ایک غیرملکی کوہ پیما پر مشتمل ٹیم موسم خرابی کے باعث کیمپ3سے  واپس بیس کیمپ پہنچ گئی۔تین رکنی ٹیم میں پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ ان کے بیٹے ساجد سدپارہ اور آئس لینڈ کے کوہ پیما جون سنوری شامل ہیں۔سخت سردی میں کے ٹو کی مہم جوئی کا دوسرا مرحلہ جاری تھا کہ موسم آڑے آگیا اور تین رکنی ٹیم واپس بیس کیمپ پہنچ گئی ہے۔ٹیم نے گزشتہ رات کیمپ تھری پر منفی 53 ڈگری سینٹی گریڈ میں گزاری۔ ذرائع کے مطابق ٹیم ممبرز 6831 میٹر کی بلندی پر پہنچ چکے تھے تاہم موسم کی خرابی کے باعث مہم روکنا پڑی۔پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ موسم ٹھیک ہوتے ہی دوبارہ مہم جوئی شروع کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔کوہ پیما ساجد سدپارہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز تک موسم خراب اور ہفتے کو موسم بالکل صاف ہوجائے گا جس کے بعد اسی روز ہم اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گے جبکہ ہمیں بیس کیمپ میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس سے قبل علی سدپارہ نے رات کے دلفریب مناظر کی ویڈیو بھی شئیر کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...