لاہور( این این آئی)بھارت نے پاکستان کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے دریائے چناب پر متنازعہ آبی منصوبے پر تعمیر جاری رکھنے کا اعلان کردیاجس کے بعد پاکستان نے ثالثی عدالت کی تشکیل کے لئے عالمی بنک سے رجوع کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کی قیادت میں ٹیم ورلڈ بنک سے رابطے میں ہیں منصوبوں کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پکل دل، رتلے اور لوئر کلنائی پن منصوبوں پر کام کررہا ہے۔