کراچی (وقائع نگار) سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کا معاملہ حل ہوگیا۔ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی حمایت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کی درخواست پر ایم کیو ایم کے ارکان نے دستخط بھی کردئیے۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپوزیشن لیڈر کی درخواست سپیکر کو جمع کرادی جبکہ اپوزیشن لیڈرکے لیے حزب اختلاف کے ارکان کی اکثریتی حمایت کے بعد درخواست جمع کرانے کے بعد اپوزیشن لیڈرکاجلد نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔
ایم کیو ایم ارکان نے حلیم عادل شیخ کی حمایت کر دی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا مسئلہ حل
Jan 26, 2021