گیس لوڈشیڈنگ: پیر محل‘ عوام ایم این اے کے سامنے پھٹ پڑے‘ نارنگ منڈی میں دھرنا

پیرمحل‘ نارنگ مندی (نامہ نگاران) پیر محل میں سوئی گیس کا پریشر کم ہونے پر صارفین رکن قومی اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے۔ نارنگ منڈی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ عرصہ دراز سے اپرکالونی کی اضافی آبادی میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے صارفین سخت ذہنی اذیت کا شکار ہونے پر انصاف ہائوس پیرمحل پہنچ گئے۔ جہاں پر انہوں نے حلقہ سے منتخب رکن قومی اسمبلی مہرمحمد ریاض فتیانہ کو تحریری طور پر آگاہی دی کہ گیس کا پریشر مسلسل کم ہونے کی وجہ سے وہ بروقت دفاتر اور اپنے کاروباری مراکز پر نہیں پہنچ سکتے۔ نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق نارنگ منڈی اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا۔ خواتین و مردوں کا چوہدری فیصل امین کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ اور پریس کلب کے باہر دھرنا دیا گیا۔ مظاہرین نے بتایا سوئی گیس  کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ اس کا پریشر انتہائی کم ہے۔ مظاہرین نے حکومت اور ارکان اسمبلی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...