الہ آباد/ ٹھینگ موڑ، حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) مختلف شہروں میں 2 لڑکوں سمیت 4 افراد سے زیادتی کے واقعات پیش آئے ہیں۔ (س) نامی لڑکی نے الہ آباد پولیس سٹیشن میں دی گئی درخواست میں الزام لگایا کہ محمد ارشاد نامی شخص نے خود سے شادی کرنے کی غرض سے میرے پہلے شوہر سے مجبور کر کے زبردستی طلاق دلوائی اور دارالامان چھوڑدیا۔ دوبارہ شادی کا جھانسہ دیکر دارلامان سے لایا اور مسلسل 6ماہ تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ برہنہ وڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا۔ پولیس ملزم سے ساز باز ہو نے پرسعدیہ اعلیٰ حکام تک رسائی کیلئے الہ آباد پریس کلب پہنچ گئی۔ میڈیاسے گفتگو میں بتایا کہ حاملہ ہونے پر D&Cکروا دی اب شادی سے انکاری ہے اور مجھے جان سے ماردینے کی دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مجھے انصاف دلائیں۔ ایس ایچ او ملک شمشیر اپنے مؤقف میں ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔ نورپورہ جلالپور کا رہائشی سات سالہ (ب) ولد محمد یعقوب گھر سے باہر کھیل رہا تھا کہ اوباش نوجوان صفدر ولد ظفر اسے مبینہ طور پر ورغلا کر اپنی حویلی میں لے گیا جہاں اس نے بچے کے ساتھ زیادتی کا ارتکاب کیا۔ بعدازاںملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ سیالکوٹ میں بچے اور ساہیوال میں دیور نے بھابھی کو نشانہ بنایا، مقدمات درج، ایک ملزم گرفتار ہوگیا۔