اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) آسٹریلیا ان ممالک میں شامل ہے جنھوں نے پاکستان کے وجود میں آنے کے فوراً بعد اس کو تسلیم کر لیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات تاریخی ہیں۔ دونوں کے درمیان کرکٹ کا کھیل بھی اشتراک کی ایک وجہ ہے۔ یہ بات پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے آج چھبیس جنوری کو آسٹریلیا ڈے کے ایک پیغام میں کہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت اسی ہزار پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری آسٹریلیا کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستانی طلباء آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو کووڈ 19 کے خاتمے کیلئے امداد فراہم کیں۔ پاکستان کو وینٹی لیٹرز فراہم کئے ہیں۔ لاک ڈائون میں خواتین کو مدد دی ہے، احساس پروگرام کیلئے بھی امداد فراہم کی ہے۔ آسٹریلیا پاکستان کو آبی وسائل کی تلاش میں بھی مدد دے رہا ہے۔