اسلام آباد(نا مہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کی قلت اور توانائی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیرزمین پانی کی سطح کو بڑھانے کیلئے چھوٹے پانی کے ذخیروں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہےانہوں نے کہا کہ ملکی آبادی کا سب سے بڑا طبقہ زراعت کے شعبے سے منسلک ہے اور چھوٹے ڈیموں سے زراعت کے مقاصد کے لئے بھی پانی کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں ضلع صوابی میں زیر تعمیر بڈا ڈیم خیبر پختونخواہ کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔اسپیکر اسد قیصر نے ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی وسائل کو ملک اور عوام کے بہترین مفاد میں استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مقامی علاقوں کے مفادات کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے خیبر پختونخواہ حکومت کی مکمل حمایت کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ خیبر پختونخواہ محکمہ آبپاشی کے اعلی افسران نے اسپیکر کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے آگاہ کیا کہ ڈیم کی تعمیر رواں سال جون تک مکمل ہو جائے گی۔ اسپیکر نے متعلقہ محکموں کے حکام کو ہدایات کی کہ ڈیم کی تعمیر کو عوامی مفادات کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت مکمل کیا جا
مسائل سے نمٹنے کیلئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ، اسدقیصر
Jan 26, 2021