اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گاجس میںملک کی سیاسی صورتحال پر غور کے علاوہ کوروونا وبا کی ویکسینیشن کے بارے میںبھی غور کیا جائے گا ، اجلاس میں ممکنہ وتکسین کی مقامی قیمت طے کی جائیگی، اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نادرا کے مالی سال 2020 کے مالیاتی اکاؤنٹس کے آڈٹ کی منظوری اور ای سی سی، کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات اور انرجی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔اجلاس میں، کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ، کفایت شعاری سے متعلق حکومتی ٹاسک فورس چیئر مین کابینہ کو بریفنگ دینگے۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ کے سٹرکچر کی منظوری دی جائے گی۔ ایف نائن پارک کی خالی زمین کے عوض مقامی اور عالمی سطح پر سکوک بانڈز کے اجراء اور نفٹ میں لازمی سروسز ایکٹ کے نفاز کی توسیع کی منظوری دی جائے گی، پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن میں لازمی سروس ایکٹ کی توسیع اور نادرا کے مالی سال 2020 کے مالیاتی اکاؤنٹس کے آڈٹ کی منظوری دی جائے گی۔ لاہور میں وزارت مذہبی امور کے پلاٹ کی فروخت کیلئے این او سی کی منظوری بھی ایجنڈا میں شامل، ای سی سی،کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور انرجی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔