عوام کو ریلیف نہ دینے والے وزیراعظم استعفا دے دیں، پی پی رہنما

ملتان(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر خواجہ رضوان عالم نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم ،وزراء  اور مشیر آئی ایم ایم ایف کے ہر حکم کی تکمیل کررہے ہیں انکی ناکامیوں، نااہلیوں اور بد عنوانی کی وجہ سے ملک و قوم کا بے تحاشہ نقصان ہو چکا ہے جسکی وجہ سے ملک شدید ترین خطرات سے دوچار ہوچکا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں 600 فیصد اضافہ کر کے بھی حکمران ٹولہ شرمندہ نہیں گیس و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر کے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے اب بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 90 پیسے اضافہ کر کے عوام کا مزید خون نچوڑا جا رہا ہے حکمران ٹولہ اپنی نااہل پالیسیوں کے سبب ملک و قوم کا مستقبل تاریک راہوں میں دھکیل رہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ نااہل و نالائق وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو فوری طور پر پی ڈی ایم کے تحت چلنے والی تحریک میں عوامی مطالبہ کو مانتے ہوئے استعفی دے دیں اس حکومت کو اب مزید برداشت کرنا ملک و قوم کی مکمل تباہی کے زمرے میں آتا ہے پی ڈی ایم کا مقصد ہی یہی ہے کہ اس حکومت کا خاتمہ کر کے عوام کی طاقت سے حکومت قائم کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن