ملتان ( سماجی رپورٹر ) ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے ایوان تجارت و صنعت ملتان کا دورہ کیا اور عون عباس بپی نے ایوان کی مجلس عاملہ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے اقدامات سے ملکی اداروں پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہواہے کہ کراچی میں پناہ گاہوں کو چلانے کے لیے صاحب ثروت افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ ملتان میں بھی ملتان ایوان تجارت و صنعت کے تعاون سے منصوبوں پر کام کریں گے انہوں نے پیشکش کی کہ ملتان میں پبلک ٹوائلٹس مدنی چوک ،چوک کمہارانوالہ پر پناہ گاہوں کی تعمیر کے سلسلہ میں ایم سی سی آئی تعاون کرے ٹوائلٹس کی تعمیر کے لیے زمین اور سیوریج لائن سرکار فراہم کرے گی تعمیر ایوان کرائے جبکہ اسے چلانے کے لیے ٹینڈرز دئیے جائیں گے انہوں نے ملتان ایوان کے صدر خواجہ صلاح الدین کی تجویز پر مستحق لڑکیوں کی شادیوں کے لیے بھی پاکستان بیت المال کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ ملتان شہر میں واٹر پلانٹس کے حوالہ سے خواجہ محمد یوسف کی جانب سے کی گئی نشاندہی پر کمشنر ملتان سے معاملات ڈسکس کرنے کی یقین دہا نی کرائی صدر ایوان خواجہ صلاح الدین نے کہا کہ ملتان ایوان خطہ کی کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے ساتھے ساتھ ایوان کے پلیٹ فارم سے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے تحت فلاحی امور بھی سرانجام دے رہا ہے جس میں غریب مستحق بچوں کی تعلیم کے لیے فنڈز کا اجراء ،غریب مستحق بیمار افراد کے علاج معالجہ ،نشتر ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کے لیے کھانا کی فراہمی ،تھیلیسیمیا کا شکار بچوں میں ادویا ت کی فراہمی اور سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز کے لیے سرگرمیاں شامل ہیں انہوں نے عون عباس بپی سے مطالبہ کیا کہ ملتان میں مصنوعی انسانی اعضاء بنانے کا سرکاری سطح پر کوئی مناسب انتظام نہیں اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ دی جائے خصوصی افراد کے لیے پبلک ٹوائلٹس اور عوامی جگہوں پر ریمپ کا انتظام کیا جائے غریب مستحق اور خصوصی افراد کے لیے انہیں گھر بنانے کے لیے حکومت مالی معاونت فراہم کی جائے ہنر مند خصوصی افراد کے لیے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لیے ان کی مالی معاونت کی جائے ملتان ایوان پاکستان بیت المال ملتان سے ہر ممکن تعاون کرے گا تقریب میں سینیئر نائب صدر ایوان سید افتخار علی شاہ ،نائب صدر میاں شفیع انیس شیخ سمیت سابق صدر خواجہ محمد یوسف ،عزیز احمد شیخ ،اعجاز شاہ ،چوہدری الطاف شاہد ،شیخ فیصل سعید ،ممبر پنجاب بیت المال شیخ فرخ زبیر ،ڈائریکٹر جنوبی پنجاب پاکستان بیت المال ارشد ملک ،چیئرپرسن سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز زاہدہ حمید قریشی ،محمد شفیق نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر خواجہ محمد یوسف نے عون عباس بپی اور شیخ فرخ زبیر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوان کا نشان بھی پیش کیا ۔