ملتان(نمائندہ نوائے وقت)حکومت نے پرائیوٹ پبلیشرز پر بغیر اجازت کتب کی اشاعت پر پابندی لگادی بتایا گیاہے کہ ملک بھر میں سنگل نیشنل کریکولم کے نفاذ کے بعدپرائیوٹ پبلشرز کو بغیراجازت کتابیں پرنٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف این او سی حاصل کرنے والے پبلیشرز کتابیں پرنٹ کرسکیں گے۔ پبلیشرز کو کتابیں چھاپنے کے لئے پی سی ٹی بی سے این او سی لینا لازمی ہوگا۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ پبلیشرز کو این او سی جاری کرے گا۔پرائیوٹ پبلیشرز پی سی ٹی بی کی جاری کردہ ہدایت کیمطابق کتابیں پبلش کریں گے۔قوانین و ضوابط سے ہٹ کر پبلشرز کو کتابیں چھاپنے کی اجازت نہیں ہوگی۔صرف پی سی ٹی بی کے جاری کردہ رولز کے مطابق کتابیں پبلشن کرنا ہوں گی۔