حکومتی چھتری تلے پورے ملک کا این آر او شدہ مافیااکھٹاہے: جے یو آئی ملتان 

ملتان (سماجی رپورٹر) ۔ حکومت کی چھتری کے نیچے پورے ملک کے این آر او شدہ مافیا اکٹھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی اور جنرل سیکرٹری قاری محمد یاسین نے جمعیت علماء  اسلام ضلع و سٹی ملتان کی مجالس عاملہ اور تحصیل جلالپور پیر والہ اور تحصیل شجاع آباد کے امراء و نظماء کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ بے روز گاری اور مہنگائی سے غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے۔آٹا، چینی،گھی، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی مہنگی ہونے کے بعد ناپید ہو چکی ہیں۔ملکی املاک گروی رکھ کر قرضے حاصل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے تحت ہونے والے جلسوں سے عوام میں سیاسی شعور پیدا ہوا ہے۔ عوام اپنے حقوق کیلئے پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔ اجلاس میں ضلعی سرپرست قاری محمدطاسین، حافظ محمد عمر شیخ، مفتی عامر محمود،  مولانا عبدالرحمن قاسمی،  امیر قاری ابوبکر عثمان الازہری، قاری عبداللہ عابد، مولانا محمد قاسمی جامی، مولانا فداء الرحمن اکبر، مولانا قاری اسد محمود، میاں محمد جمشید اجمل، قاری محمد اکرم، سالار مولانا محمود الحسن غوری، قای محمد اسلم، حبیب الرحمن اکبر،  حاجی زاہد مقصود احمد قریشی، قاری محمد عیسیٰ، خواجہ عبدالمالک صدیقی، مولانا محمود احمد نقشبندی، مولانا قار ی سیف الرحمن بلوچ، حافظ حماد یاسین، معاذ ظفر لنگاہ، قاری سیف اللہ، سردار مزمل و دیگر شریک ہوئے۔ 

ای پیپر دی نیشن