درخواست جمال خان (نامہ نگار) حکیم مہرعلی برمانی نے بتایا کہ بستی برمانی شرقی و غربی جس کی آبادی تقریباًچھ ہزارسال نفوس پرمشتمل ہے اس ترقی یافتہ دورمیں بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔نہ پینے کے لیے صاف اورمیٹھا پانی میسر ہے اور نہ ہی گلیاں پختہ ہوسکیں۔ الیکشن کے دور میں مقامی سردارحصول ووٹ کے لیے بستی میں تشریف لیآتے ہیں اور عوام کے مطالبہ پرسہانے خواب دکھا کر واپس چلے جاتے ہیں۔