ہال روڈ کی بحالی کیلئے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی:ڈپٹی کمشنر لاہور

Jan 26, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت ہال روڈ کے تاجروں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تاجروں نے ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ہال روڈ پر تجاوزات، پارکنگ سٹینڈ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے ہال روڈ کے تاجروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے ہال روڈ پر سے تجاوزات کے خاتمے کی ہدایات کیں اور کہا کہ دکانوں کے باہر تجاوزات نہ پھیلائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہال روڈ پر ہر ہفتے ایک اجلاس ہو گا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے ہال روڈ کی بحالی کے لئے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور تاجر برادری کے ساتھ اور مکمل تعاون کا اظہار کرتی ہے۔ ہال روڈ کی تاجر برادری نے بھی پارکنگ اور دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کے لئے ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا شکریہ ادا کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ 

مزیدخبریں