یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش وجذبے سے منائیں گے:اشرف جلالی

Jan 26, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ اور تحریک صراط مستقیم کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی صدارت میں مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں ہوا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 5فروری کو آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیرپورے زور و شور سے منایا جائے گا، ریلیوں، مظاہروں اور سیمینارز کا اہتمام کرکے کشمیری بھائیوں کے حق میں پرزور آواز بلند کی جائے گی۔ لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قائد اعظم انٹر چینج سے لے کر جلو موڑ تک کشمیر بزور شمشیر مارچ کیا جائے گا جس کی قیادت ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی و دیگر علماء کریں گے۔اجلاس میں علامہ فرمان علی حیدری، ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی، مفتی محمد صمصام مجددی، علامہ محمد حنیف حسینی، صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی، صاحبزادہ حامد مصطفی جلالی، ڈاکٹر محمد فیاض فرقانی، مفتی محمد زاہد نعمانی، علامہ محمد کامران جلالی، مفتی محمد طاہر الحسن رضوی، علامہ محمد صدیق مصحفی و دیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں