کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی کو تباہ و برباد کرنے میں پیپلز پارٹی نے بڑا کردار ادا کیا ہے،میں نے وزیر اعلی سے 3 بار ایک ہی سوال کیا لیکن جواب نہیں دیا گیا جس پر میں نے اجلاس میں یہ بات ضرور کی کہ آپ لوگ منافق ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہاکہ میں نے اجلاس میں وزیراعلی سندھ سے سادہ سوال کیا لیکن انہوں نے انگریزی میں کہاکہ میں آ پ کو جوابدہ نہیں ہوں، اجلاس میں سوال میرا حق تھا میں کھانا کھانے یا باتوں کے لیے تو نہیں گیا تھا۔علی زیدی کے مطابق میں نے کہا کہ آپ نے کراچی کے لیے کیا تو کچھ نہیں اور وفاق سے مانگ پر زور دے رہے ہو۔ آپ نے کام کرنا تو نہیں اور آپ کی کرپشن عروج پر ہے۔ علی زیدی نے کہاکہ ایک وزیر کہتاہے کہ ہمارے پاس ویڈیو ہے ہم منظر عام پر لائیں گے تو میں کہتا ہوں آپ ویڈیو جاری کرنے میں دیر نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو تباہ و برباد کرنے میں پیپلز پارٹی نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ سعید غنی کے بھائی نے ایک منصوبے میں دو نمبری کی۔
کراچی کو تباہ کرنے میں پیپلز پارٹی نے بڑا کردار ادا کیا، علی زیدی
Jan 26, 2021