لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی سلیکشن کمیٹی جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے سر جوڑ لئے۔ شرجیل خان ، اعظم خان ، ذیشان ملک اور لیگ سپنر زاہد محمود کی سلیکشن پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق خوشدل شاہ ، افتخار احمد اور عبداللہ شفیق کے لئے ٹی ٹونٹی سکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شرجیل خان سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے 2017 سے پاکستان کے لئے نہیں کھیلے ہیں۔