نظام مصطفی ویلفیئر نے اسکول کے لئے 10مرلے کاپلاٹ مختص کردیا

کراچی (  نیوز رپورٹر ) پاکستان نظام مصطفی ویلفیئر ایسوسی ایشن نے حاجی عبداللہ راجپوت گوٹھ میں 10مرلے کاپلاٹ اسکول کے لئے مختص کردیا،مذکورہ پلاٹ پر نظام مصطفی گورنمنٹ بوئزپرائمری اسکول اور نظام مصطفی گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کے قیام کے لئے کاوشوں اکا آغازکردیا گیا۔پاکستان نظام مصطفی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین امام دین شیخ کا کہناہے کہ ہمارامقصد دیہی علاقوں کے بچوں کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کرناہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں محکمہء تعلیم کے D.Oاورڈپٹی کمشنر بدین کو درخواست ارسال کردی ہے تاکہ مذکورہ پلاٹ پر اسکول کی عمارت تعمیر کی جائے ۔انہوں نے گورنر سندھ،وزیراعلیٰ سندھ، وزیرتعلیم سندھ اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ اسکول کی عمارت جلد تعمیرکرائی جائے تاکہ گوٹھ کے بچے اور بچیاں تعلیم کا آغازکرسکیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...