کراچی (وقائع نگار)ضلع سائوتھ انتظامیہ ایکشن میں آگئی،مختار کار سول لائن رضوان جتوئی نے کزری اور شیری جناح کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 گوداموں کو سیل کردیا،کاروائی کسٹمز حکام کے ساتھ۔ مل کر کے گئی ،سیل ہونے والے گوداموں میں غیر قانونی طریقے سے ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی تھی ،ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سوڈھرنے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ غیر معیاری اور غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔