ملک محمد اختر کی کتاب ’’خاموش آوازیں‘‘ قلبی کیفیت کا اظہار ہے، عبدالصمد تاجی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کارروان ادب کے تحت سندھ پولیس کے ڈی ایس پی ملک محمد اختر کی نئی کتاب خاموش آوازیں کی تقریب رونمائی سینئر صحافی ، ادیب عبدالصمد تاجی کی زیر صدارت منعقد ہوئی، جس میں معروف اہل قلم ندیم ہاشمی، جہانگیر سید، یامین وارثی ، کراچی رپورٹرز فورم کے صدر معین اللہ شاہ و دیگر نے اظہار خیال کیا، صدر تقریب عبدالصمد تاجی نے کہا کہ ملک محمد اختر نے روشن لمحوں اور سنہری یادوں کو رقم کرکے ہمیں کتابی شکل میں پیش کیا جو ان کی سچی قلبی کیفیت کا اظہار ہے، ان کے اندر ایک بڑا ادیب موجود ہے، جو معاشرے میں پھیلے کرب کو ختم کرنے کیلئے اپنے حصے کا چراغ جلا رہا ہے، مقررین نے کہا کہ معاشرے سے جرائم ختم کرنے کے ساتھ اصلاح احوال کے مشن پر بھی گامزن ہیں، تقریب کی ابتدا قاری گل محمد نے تلاوت کلام پاک سے کی، معروف ثناء خواں  سلطان صلاح الدین نے ہدیہ نعت پیش کیا، پیر عبدالحق نے دعائے خیر کی، تقریب میں بڑی تعداد میں ارباب دانش و اہل قلم کے ساتھ ڈی ایس پی مشتاق تنولی، ایس ایچ او لانڈھی نصرت شیخ، سماجی رہنما حاجی عبدالمجید قریشی و دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...