کراچی(نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع شمالی کے امیر محمد یوسف نے کہا ہے کہ نجکاری کی آڑ میں عوام کو بے روزگاری اور غربت کی سمندر میں دھکیلا جارہا ہے پی آئی اے اور اسٹیل مل جیسے اہم اداروں اور دیگراہم اداروں کی نجکاری سے حکومتی عناصر فائدہ اٹھا رہے ہیں کرپشن کے خاتمے کا دعوے کرنے والے سر تا پا کرپشن میں ملوث ہیں ملکی اور عوامی املاک کو گروی رکھ جارہا ہے۔ ترقیاتی کاموں کی غرض سے قرضوں پر قرضے لیے جا رہے ہیں لیکن کوئی ترقیاتی کام ہوتا نظر نہیں آتا جبکہ مظلوم و مجبور عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں حکومت کہاں ہے؟ کیا کر رہی ہے؟ آخر کب تک عوام کی آواز نہیں سنی جائے گی؟ کرونا کی آڑ میں بھی کرپشن کا بازار گرم ہے۔عوام اپنے حق کے لیے کھڑے ہیں جماعت اسلامی عوام کی آواز ایوان بالا تک پہنچانے کے لیے عوام کے ساتھ ہے۔ مسائل کے انبار میں گھر ے مجبور و بے بس عوام مزدور اور غریب اور مجبور و مظلوم کے حق میں کھڑے ہوئے ہیں شہر کراچی میں جہاں سے گزریں کچرے کا ڈھیر گٹر کا پانی اور ٹوٹے پھوٹے راستوں بوسیدہ اور گڑھوں سے بھری سڑکیں نظر آتی ہیں اس شہر سے ووٹ لینے والے کہیں دکھائی نہیں دیتے عوام ڈھونڈتے رہتی ہیں۔ عوام تنگ راستوں اور گندگی سے بچے یا کرونا سے پچھلے ہفتے بھی مظاہرہ کیا گیا تھا کہ 4K چورنگی نارتھ کراچی میں کراچی۔ منگھو پیر روڈ۔ خدا کی بسٹی سرجانی ٹاؤن۔ تیسر ٹاؤن کی سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے کیوں کہ ان ٹوٹی سڑکوں پر سفر کرنے سے آئے دن حادثات شکار ہوتے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اپنے اسی مطالبے کے ساتھ آج دوبارہ عوام کی ساتھ عوام کی حق کے حصول کے لیے 4K چورنگی جمع ہیں تاکہ متعلقہ حکام اربا ب اقتدار تک اپنا احتجاج پہنچائیں۔
K.4 چورنگی مقتل بن گئی‘ حادثات روز کا معمول‘ محمدیوسف
Jan 26, 2021