کوویڈ 19ایس او پیز کی خلاف ورزی لیسیم اسکول کلفٹن سے 3دن میں رپورٹ طلب

Jan 26, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر) محکمہ تعلیم کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے کلفٹن میں واقع  لیسیم اسکول انتظامیہ کو سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نے کرنے اور سندھ کوویڈ 19ریلیف ایمرجنسی ایکٹ کے تحت فیس میں رعایت نہ دینے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسکول انتظامیہ سے دستاویزی ثبوت تین دن میں طلب کر لیا ہے    ۔ ریکارڈ کی عدم فراہم پر نہ صرف اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ یا معطل بھی کی جا سکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے لیسیم اسکول کلفٹن کراچی کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عملدرآمد اور فیسوں کی ری کیلکولیشن کے بعد وصول شدہ زائد فیس واپس کرنے یا آنیوالے مہینوں میں ایڈجسٹ کرنے کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے اور تین ماہ کی ماہانہ فیس سے زائد وصول کرنے پر ادارے کو ہدایت کی ہے کہ وہ زائد فیس والدین کو فوری واپس کریں ۔ڈاکٹرمنسوب صدیقی نے رولز 13کے تحت اسکول میں تعلیم حاصل کرنیوالے مجموعی طلبا و طالبات کے10فیصد طلبہ کو فری شپ دینے کا بھی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

مزیدخبریں