نواب شاہ میں مودی کے پتلے نذرآتش، سول سوسائٹی کی جانب سے مظاہرہ

نواب شاہ(بیورو رپورٹ)قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے چیئر مین سید امین شاہ راشدی، ایڈوکیٹ سکندر کیریو، بقاء اللہ سموں، سول سوسائٹی کے عرفان رند، ستار قریشی، خلیل ابراہیم،شمس اللہ کاکڑ کی قیادت میں شہر کے مختلف مقامات سے ریلیاں نکالی گئیں جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی پریس کلب کے سامنے ریلی کے شرکاء نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نزرآتش کیا مودی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے جن پر نعرے درج تھے شرکاء مودی کی تصاویر پاوں تلے روندتے رہے اور پاکستان زندہ آباد، پاک فوج زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلگ شگاف نعرے لگاتے رہے ہائیڈرویونین مزدور اتحاد نے بھی ریلی کے شرکاء سے اظہاریکجہتی کیا ،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا مودی کی غاصبانہ حکومت نے اقلیتوں پر انسانیت سوز مظالم کی انتہاکردی ہے عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مودی حکومت کے مظالم کے خلاف کردار ادا کرے  پاکستانی عوام ملکی سالمیت اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انتہا پسند مودی حکومت کی پالسیاں خطہ کے امن کو تباہ وبرباد کرنے کے مترادف ہیں، بھارت میں انتہا پسند حکومت کے مظالم کے خلاف مسلمان، سکھ، دلت۔کسچن سمیت اقلیتیں بنیادی حقوق کے لئے سراپہ احتجاج ہیں

ای پیپر دی نیشن