نواب شاہ /سکھر /ٹھاروشاہ/کھپرو(بیورورپورٹرز

Jan 26, 2021

/نامہ نگاران) واپڈاکی نجکاری کیخلاف سیکڑوں ملازمین سراپااحتجاج بن گئے ،نواب شاہ،سکھر،ٹھاروشاہ ،کھپرومیں سیکڑوں ملازمین نے پریس کلب کے سامنے دھرنادیااوراحتجاجی ریلیاں نکالی گئیں تفصیل کے مطابق نواب شاہ سے بیورورپورٹرعاطف ابڑوکے مطابق آٓل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ملازمین کا مرکز کی اپیل پر حکومت کے نجکاری فیصلہ اور بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے دہرنا احتجاج وابڈا کی نجکاری کے خلاف نعرے بازی نجکاری کا فیصلہ واپس لے نھی تو وابڈا ملازمین اسلام آباد کی جانب مارچ کرینگے مرکزی قائدین کی اپیل پر آل پاکستان وابڈا ہائیڈروالیکڑک مزدور یونین کے صوبائی رہنماء شیر محمد نظامانی، ڈویڑنل چیئرمین انور حسین چانڈیو، علی اصغر خاصخیلی،اسامہ اقبال بھٹی۔شوکت چانڈیو۔راو غفار۔اعجاز۔یوسف پونٹگ۔ میر محمد لکھمیر، خلیل جیلانی۔سرفراز میمن۔ذولفقار  کی قیادت میں پاور ہاوس منوآباد سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں سرخ پرچم تھام رکھے تھیریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ریلی کے  شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیر محمد نظامانی۔انور چانڈیو ودیگر  نے کہا واپڈا کی نجکاری کے فیصلہ کو وفاقی حکومت واپس لے وبڈاکے مالک مزدور ہیں جنہوں نے شبانہ روز محنت کرکے ملک  کے چپہ چپہ میں  بجلی کا ترسیلی  نظام بچھایا آج حکومت وابڈا کو چند کمپنیوں کے ماتحت کررہی ہے جو عوام اور مزدوروں سے ناانصافی ہے وبڈا یونین کے رہنماوں کا کہنا تھا وابڈا پر تقسیم کار کمپنیوں کی بالادستی سے پہلے یونٹ 3روپے اور منافع بخش ادارہ تھا بدقسمتی سے اج بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کئی گناہ اضافہ کے باوجود وابڈا مقروض ہے حکومت عالمی مالیاتی اداروں کے کہنے پر بوجھ عام صارف پر ڈال رہی ہے ہم وابڈا ملازمین نجکاری کے فیصلہ کو نہیں مانتے فیصلہ واپس نہ لیا تو واپڈا ملازمین اسلام آباد کی جانب ماچ کرینگے٭سکھرسے بیورورپورٹرکے مطابق حکومت کی جانب سے واپڈا کی ممکنہ نجکاری کرنے کے فیصلے کے پر سپیکو سکھر کے ملازمین کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیکر نعرے بازی کی جس کی قیادت  واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کے رہنما ولی محمد لغاری،زاہد حسین شاہ،شجاع گھمرو  ،عقیل جونیجو ، و دیگر نے کی اس موقع پر رہنمائوں نے وفاقی حکومت کے واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی علاوہ ازیں ٹھاروشاہ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے سیپکو سب ڈویڑن آفیس ٹھاروشاہ میں سے ایک پرامن احتجاج کیا گیا اور ریلی نکالی ریلی چئیرمین غلام سرور سومرو، حنیف سوکا،یونس سومرو، شکیل خانزادہ،ٹکا خان،  دیگر کی قیادت میں سیپکو آفیس سے عوامی پریس کلب ٹھاروشاہ تک احتجاجی ریلی نکال کر دہرنا دیا گیا، اس موقع پر چیئرمین غلام سرور  نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر واپڈا کی نجکاری کی باتیں ہورہی ہیں،ادارے اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کے بجائے ملازمین اور ادارے کے استحصال کے فیصلے کیے جاتے ہیں جو کہ ناقابل مذمت ہے حنیف سوکا خانزادہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ واپڈا ملازمین کے سالانہ الاؤنس ، تنخواہوں اور پینشنوں میں اضافہ کیا جائے اس مہنگائی میں ہمارا گزارا مشکل ہوگیاہے. جبکہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے٭کھپروسے نامہ نگار عادل خان کے مطابق واپڈا ہائڈرو یونین کے ملزمین کا سب ڈویزن آفس سے کھپرو شہید چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جو شہید چوک پر دھرنا دیا گیااور احتجاج کرتے ہوئے واپڈا حیسکو کی نجکاری کے خلاف ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اوٹھے وفاقی حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی ،چیئرمین شوکت قائم خانی نے کہا کہ حکومت وقت کی جانب سے بجلی کی تقسیم کرنے والی 10 کمپنی کو  پراویٹ کرنے کا آڈر کر دیا ہے جس کی ہم سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں