ہندوستانیوں کیا کشمیری انسان نہیں:مشعال ملک

مشعال حسین ملک  نے اپنے  پیغام میں کہا ہے کہ ہندوستان کا یوم جمہوریہ کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔ہندوستان نے کشمیریوں سے ہر حق چھین رکھا ہے۔ہندوستان نے کشمیریوں سے آزادی،جینے حتی کہ سانس لینے کا حق بھی چھین رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے حریت قیادت کو جیل میں بند رکھا ہے۔یسین ملک تہاڑ جیل میں قید ہیں۔یسین ملک کی جان کو خطرہ ہے۔ہمارے ہزاروں نوجوان جیلوں میں قید ہیں۔شہیدوں کی لاشیں نہیں دی جاتی کہ ہم دفنا سکیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ ہندوستانیوں کیا کشمیری انسان نہیں۔

ای پیپر دی نیشن