لیونارڈو ڈی کیپریو کی جو بائیڈن سے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اپیل

ہالی وڈ سپراسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو نے نئے امریکی صدر جوزف بائیڈن سے فوری طور پر ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اپیل کردی۔لیونارڈو ڈی کیپریو نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہمارے لئے ماحولیاتی بحران سے مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ آج میں عالمی رہنماؤں کے ساتھ مل کر جو بائیڈن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ رہنما بنیں جس کی ہمیں ضرورت ہے اور جو سائنس کا بھی مطالبہ ہے۔

46 سالہ لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنے اکاؤنٹ پر صدر کو لکھے گئے خط کی تصویر بھی شیئر کی۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ آگے کا کام بہت بڑا اور زیادہ ہے۔تباہ کن عالمی صحت کا بحران اور معاشی بحرانوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ساتھ ہی امریکیوں کو متحد کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کو 4 لاکھ سے زائد بار لائک کیا گیا ہے اور 4 ہزار سے زائد لوگوں نے اس پر کمنٹس بھی لکھے۔

ای پیپر دی نیشن