ماسکو میں کرونا وائرس کی شرح کم،آہستہ آہستہ شہر کو دوبارہ کھولنے کا آغاز

 روسی حکام نے کاہ ہے کہ دارالحکومت ماسکو میں کرونا وائرس کی شرح کم ہوگئی ہے اور آہستہ آہستہ شہر کو دوبارہ کھولنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کا کہنا ہے کہ ماسکو میں کرونا وائرس ختم ہونا شروع ہو گیا ہے جس سے حکام کے لیے آہستہ آہستہ شہر کو معمول پر لانا آسان ہوگیا ہے۔ میئر نے ماسکو میں کرونا وائرس اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو میں دوسرے شہروں کے مقابلے میں کم پابندیاں عائد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ کرونا وائرس کی وبا ماسکو شہر میں کم ہونا شروع ہوگئی ہے، ہم نے آہستہ آہستہ شہر کو دوبارہ کھولنے کا آغاز کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن