امارات میں اوبر کی صارفین کو کوروناویکسی نیشن مراکز تک رعایتی سفر کی پیش کش

متحدہ عرب امارات میں ٹیکسی رائیڈ کمپنی اوبر نے ویکسی نیشن مراکز تک ویکسین لگوانے کے لیے جانے اور وہاں سے آنے والوں کے لیے اپنے کرائے میں 25 فی صد رعایت کی پیش کش کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوبر کمپنی نے کہا کہ اس کی ایپ کو استعمال کرنے والے صارفین 20 اماراتی درہم واپس لینے کا دعوی کرسکتے ہیں۔یہ رعایتی سفری نرخ 25 جنوری سے 8 فروری تک پیش کیے جارہے ہیں۔اس سے تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ہرعمر کے افراد استفادہ کرسکتے ہیں۔اوبر کی یہ سروس اس وقت دبئی ، شارجہ اور ابوظبی میں پیش کی جارہی ہے اور صارفین ان شہروں میں قائم 43 ویکسی نیشن مراکز تک جانے اور وہاں سے واپس آنے کے لیے اوبر کی ایپ کے ذریعے گاڑی بک کرسکتے ہیں۔یو اے ای میں اوبر کے جنرل مینجر رفد محسنہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی مارچ کے آخر تک 50 فی صد آبادی کو ویکسین لگانے کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور ہم ان کوششوں میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن