لاہور،ساہیوال، ملتان اور فیصل آباد ڈویژن اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے دی

  قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ 2021ءکے دوسرے روز بھی ہاکی کے مقابلے جاری رہے، ساہیوال، لاہور، ملتان اور فیصل آباد ڈویژن نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دیدی،ڈائریکٹر مسعود ٹیکسٹائل گروپ ناصر علی ضیاءنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں 15اور 10ہزار روپے کے نقد انعامات دیئے،تفصیلات کے مطابق چیمئن شپ کے دوسرے روز پہلے میچ میں ساہیوال ڈویژن نے گوجرانوالہ ڈویژن کو 2-0سے ہرادیا، ساہیوال ڈویژن کی ٹیم نے میچ پر گرفت مضبوط رکھی اور 5ویں منٹ میں پنلٹی کارنر کے ذریعے پہلا گول کرکے گوجرانوالہ ڈویژن کے خلاف برتری حاصل کرلی، میچ کے 29ویں منٹ میں ساہیوال ڈویژن کی ٹیم نے دوسرا گول کرکے اپنی پوزیشن کو مستحکم کرلیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے میچ میں لاہور ڈویژن نے بہاولپور ڈویژن کو 2-1سے ہرادیا، میچ کے 27ویں منٹ میں بہاولپور کی ٹیم نے پنلٹی سٹروک کے ذریعے گول کرکے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی مگر دو منٹ بعد ہی لاہور ڈویژن کی ٹیم نے فیلڈ گول کرکے بہاولپور ڈویژن کی برتری برابر کردی، میچ کے56ویں منٹ میں لاہور ڈویژن کے کھلاڑیوں نے شاندار موو بناتے ہوئے دوسرا فیلڈ گول کردیا ، یہ برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی اس طرح لاہور ڈویژن نے بہاولپور ڈویژن کو 2-1سے شکست دیدی، تیسرے میچ میں ملتان ڈویژن نے ڈی جی خان ڈویژن کو 3-0سے ہرادیا،ملتان کی ٹیم نے ،دوسرے، 10ویں اور 13ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، چوتھے میچ میں فیصل آباد ڈویژن نے راولپنڈی ڈویژن کو 5-2سے ہرادیا، میچ کا آغاز سنسنی انگیز ہوا، راولپنڈی کی ٹیم نے دوسرے منٹ میں ہی پنلٹی کارنر کے ذریعے گول کردیا جس کے جواب میں فیصل آباد کی ٹیم نے چوتھے منٹ میں گول کرکے میچ برابر کردیا جس کے بعد فیصل آباد کی ٹیم نے 11ویں،32 ویں،39 ویں اور 47ویں منٹ میں مسلسل مزید چار گول کرکے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی، راولپنڈی نے 59 ویںمنٹ میں دوسرا گول کیا۔
 

ای پیپر دی نیشن