بصارت سے محروم 6600افراد میں 8 کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گے، زکوۃ کمیٹیوں کو فنڈ ز جاری کر دیے، شوکت لالیکا

Jan 26, 2021 | 21:14

  محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب نے مالی سال21-2020 کیلئے مستحقین زکوٰۃ میں گزارہ الا ؤ نس کی پہلی ششما ہی قسط کی تقسیم کا آ غاز کر دیا ہے۔ وزیرزکوٰۃ و عشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے اس حوالے سے بتایاکہ ریگولر گزارہ الاؤنس کے ایک لاکھ 44 ہزار مستحقین  میں ایک ارب 29 کروڑ 60 لاکھ روپے اور بصارت سے محروم 6 ہزار 6 سوافراد میں 8 کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گے۔یہ رقم ضلع زکوٰۃ کمیٹیوں کو جاری کی جا چکی ہے۔ ریگولر گزارہ الاؤ نس کے مستحقین کو9000 روپے جبکہ بصارت سے محروم افرادکو 12000 روپے فراہم کئے جائیں گے۔ سیکر ٹری محکمہ زکوٰۃ عالمگیر احمد خاں نے بھی بتایا کہا کہ رجسٹرڈ مستحقین کو ان کے موبائل فون نمبر پر 8257 سے پیغام مو صول ہو گا جس پروہ اپنے قریبی یو۔بی۔ ایل اومنی سنٹر سے پوری رقم وصول کریں گے۔موصولہ رقم پر کسی قسم کی کو ئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ سروس چارجز متعلقہ  زکوٰۃ کمیٹی خود  یو۔بی۔ ایل اومنی کو ادا کر ے گی۔اس حوالے سے ضلعی زکوٰۃ وعشر کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور ضلعی زکوٰۃ  افسران کو مستحقین کی مکمل راہنما ئی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ انہیں گزارہ الا ؤنس کے حصول میں کو ئی مشکل پیش نہ آ ئے۔وزیرزکوٰۃ شوکت علی لالیکا نے کہاکہ مو جو دہ قیا دت ملک کو ریا ست مدینہ کی بنیاد پر استوار کر نا چاہتی ہے اور معا شرہ کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ حکومت پنجاب نے عوام النا س کی فلا ح و بہبود کے لیے تمام تر خدمات ان کی دہلیز تک شفا فیت کے سا تھ اور جلدی پہنچانے کا تہیہ کیا ہو ا ہے۔ محکمہ زکوٰۃوعشر بھی حکومت کی ان کو ششوں میں معاون اور سر گرم عمل ہے۔ محکمہ مستحق زکوٰۃ، بے سہارا افراد، بیوہ خواتین، یتیم بچوں اور مفلوک الحال افراد کو ہر سال مختلف  مدات میں مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔
 

مزیدخبریں