وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مدراینڈچائلڈ ہسپتال گنگارام کو جون2022تک مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔وزیر صحت نے یہ ڈیڈلائن آج مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کی سائٹ کے دورہ کے موقع پر دی۔اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام الحق،پروجیکٹ ڈائریکٹر اعجاز شیخ اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران موجودتھے۔پروجیکٹ ڈائریکٹرنے وزیر صحت کو مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام پر جاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ مدراینڈ چائلڈہسپتال گنگارام کو جون2022تک مکمل تیارکرلیاجائے گا۔2022میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال عوام کیلئے کھول دیاجائے گا۔مدراینڈ چائلڈہسپتال گنگارام کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں۔مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کاتعمیری کام تیزی سے جاری ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارم کی تعمیرکے بعدہزاروں ماؤں اور بچوں کی صحت کو یقینی بنایاجاسکے گا۔مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیروزیر اعظم عمران خان کی عوام صحت دوستی کی عین امیدوں کے مطابق ہے۔مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیرگلوبل ہیلتھ سٹریٹیجی کی جانب اہم کامیابی ثابت ہوگی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ئس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان مدراینڈ چائلڈ ہسپتال پرجاری پیش رفت کی خودمانیٹرنگ کررہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکوصوبہ میں بننے والے تمام نئے ہسپتالوں کی پیش رفت سے لمحہ ب لمحہ آگاہ کیاجارہاہے۔