سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے کی گاڑی کو حادثہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے 

Jan 26, 2022

مظفرگڑھ(اے پی پی) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے کی گاڑی مظفرگڑھ میں حادثے کا شکار ہوگئی،،حادثے میں سپریم کورٹ کے سابق جج معجزانہ طور پر محفوظ رہے،پولیس زرائع کے مطابق جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے سابق صوبائی وزیر غلام محمد نور ربانی کھر کی نمازجنازہ میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ سنانواں کے قریب ان کی گاڑی الٹ گئی،جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے گاڑی خود چلا رہے تھے،وہ حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے،پولیس کے مطابق وہ نماز جنازہ میں شرکت کے بعد واپس لاہور روانہ ہو گئے۔

مزیدخبریں