طاہر اشرفی سے سری لنکن وزیرتجارت کی ملاقات‘ بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی سری لنکا کے وزیر تجارت سے ملاقات، دونوں رہنماؤں نے پاک سری لنکا تعلقات کو تمام شعبوں میں بہتر بنانے بالخصوص بین المذاہب مکالمہ اور ہم آہنگی کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے سیالکوٹ فیکٹری میں سری لنکن پریانتھا کمارا کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر تجارت سری لنکا نے سری لنکن حکومت اور عوام کی طرف سے پاکستانی عوام اور حکومت کی طرف سے قاتلوں کے خلاف فوری اقدامات اٹھانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن شہری کے قتل پر پاکستانی قوم اور حکومت نے جس رد عمل کا اظہار کیا اس پر سری لنکا میں ا طمینان پایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن