حیردین(نامہ نگار)گوٹھ مراد علی کے رہائشی احمد مجتبیٰ کھوسہ اپنے ساتھیوں اظہر بلوچ ثاقب علی کھوسہ / شاہد عزیز گولہ نبی بخش ترین صحبت پور سٹی کے رہائشیوں نے باقاعدہ نیشنل پارٹی میر دوران خان کھوسہ کی قیادت میں شمولیت کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع میر احمد مجتبیٰ کھوسہ نے نیشنل پریس کلب صحبت پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جوکہ ملک اور بلوچستان میں تبدیلی لاسکتی ہے۔ غریب عوام کے حقوق کے لیے ہر وقت آواز بلند کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ضلع صحبت پور کے صدر میر دوران خان کھوسہ کی قیادت میں پارٹی ضلع بھر میں فعال اور مضبوط ہے آنے والے الیکشن میں صحبت پور میں میر دوران خان کھوسہ کی کامیابی قدم چومے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع صحبت پور میں باپ پارٹی کے ایم پی اے نے عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔ اب صحبت پور کی باشعور عوام تبدیلی لانے کے لیے میر دوران خان کھوسہ کو ووٹ دے کر کامیاب کرینگے۔