بیلجیئم، لکسمبرگ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے 13 ویں ورچوئل کھلی کچہری

اسلام آبا د (خصوصی نامہ نگار)برسلز میں پاکستان کے سفارت خانہ کے زیر اہتمام بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے 13 ویں ورچوئل کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا۔تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان کے سفیر برائے بیلجئم ، لکسمبرگ اور یورپی یونین ظہیر اسلم جنجوعہ نے نئے سال کی مبارک باددیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سال ہم سب کے لئے خوشیوں اور مسرتوں کا سال ہو۔  پا کستانی سفیرنے اس بات پر  اطمینان کا اظہار بھی کیا کہ عوامی رابطے کا یہ سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہے ۔ملکی معیشت کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے سفیرِ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے حجم اور شرح نمو میں رواں مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو اس سال کے لیے 5.37 فیصد شرح نمو کے ساتھ گزشتہ تین سالوں میں ریکارڈ کی جانے والی بلند ترین اقتصادی ترقی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وبائی امراض سمیت مختلف چیلنجوں کے باوجود تمام معاشی اشاریے مثبت رہے جو کہ حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے اور اس نے عالمی برادری سے بھرپور پذیرائی اور تعریف حاصل کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن