اسلا م آبا د (انٹر ویو : فر حا ن علی)آسٹریا میں تعینا ت پا کستانی سفیر آفتا ب احمد کھو کھر نے کہا ہے کہ سا ل 2020کے اعداد و شما ر کے مطا بق پا کستان اور آسٹر یا کے درمیا ن 370.7ملین یورو کی تجا رت ہو ئی جس میں سے ہما ری بر آمدات 237.05ملین یوروز کے لگ بھگ تھیں جبکہ غیر روایتی برآمدات انفارمیشن ٹیکنا لو جی ، سوفٹ وئیر اور فارما سوٹیکلز پر فوکس کر نے سے خاطر خواہ نتا ئج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔آسٹریا میں تعینا ت پا کستانی سفیر آفتا ب احمد کھو کھر نے نو ائے وقت سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پا کستان اور آسٹریا کے سفارتی تعلقات 1956میں استوار ہو ئے تاہم دونو ں مما لک کے با ہمی تعلقات دوستانہ اور بھا ئی چارے پر مبنی ہیں۔ پا کستان اور آسٹر یا کے تاریخی مراسم ہیںجن سے بہت کم لو گ واقف ہیںمشہو راسلا می سکا لر اور مستشرق محمد اسد کی پیدائش آسٹریا میں ہو ئی انہو ں نے قرآن کر یم کا تر جمہ کیا تھا اور قبو ل اسلا م سے قبل ان کا نام لیویولڈووینس تھا ۔ انہو ں نے نہ صر ف تحر یک پا کستان میں حصہ لیا بلکہ ڈاکٹر علا مہ محمد اقبا ل کے قر یبی ساتھیو ں میں سے تھے۔قیا م پا کستان کے بعد انہو ں نے پا کستان کی دستور سازی میں بھی اہم کردار ادا کیا اور وزارت خا رجہ پا کستان کا بھی حصہ رہے ہیں۔پا کستانی سفیر نے مز ید کہا کہ جغرافیا ئی اعتبا ر سے نسبتا چھو ٹے اور کم آبا د ی ہو نے کے با وجو د آسٹر یا انتہائی تر قی یا فتہ اور صنعتی ملک ہے آسٹریا کے سفارتی اور معاشی تعلقات اپنے ہمسایہ مما لک جر منی ، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور ہنگر ی پر مر کو ز رہے ہیں جبکہ یو رپی یو نین سے تعلقات اور یورپ کے اندرونی معاملات بھی آسٹر یا کی سفارتی تر جیحات میں نما یا ں حیثیت رکھتے ہیں۔سفیر آفتا ب کھو کھر نے پا کستان اور آسٹر یا کے تعلقات پر با ت کر تے ہوئے کہا کہ دونو ں مما لک کے با ہمی تعلقات کو وسیع کر نے کا اچھا خاصہ سکوپ ہے اس ضمن میں اگر غیر روایتی برآمدات پر فوکس کر یں جن میں انفارمیشن ٹیکنا لو جی ، سوفٹ وئیر اور فارما سوٹیکلز شامل ہیں تو خاطر خواہ نتا ئج حاصل کیے جا سکتے ہیںاور اپنی روایتی بر آمدات میں یو رپی اسٹینڈرڈز کو ملحوظ خاطر رکھیں تو ان میں بھی بہت تر قی کے مواقع ہیں۔آسٹر یامتبا دل توانا ئی کے شعبے میں بہت مہا رت رکھتا ہے جس سے پا کستان فا ئد ہ اٹھا سکتا ہے اور آسٹر ین سر ما یہ کا ری سے بھی مستفید ہو سکتا ہے ۔ او ایم وی آسٹریا کی صف اول کی کمپنی ہے جو پا کستان میں 90کی دہا ئی سے کاروبا ر کر رہی ہے جس میں تقر یبا 2.5ارب ڈالر کی سر ما یہ کا ری شامل ہے ۔ سفیر آفتا ب کھو کھر نے کہا کہ پا کستانیو ں کی طر ح آسٹر یا کے لو گ بھی پہاڑوں سے خاص محبت رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آسٹر یا سے ہر سال کثیر تعداد میں کو ہ پیما پا کستان آتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ سال 2020کے اعداد و شما ر کے مطا بق پا کستان اور آسٹر یا کے درمیا ن 370.7ملین یورو کی تجا رت ہو ئی جس میں سے ہما ری بر آمدات 237.05ملین یوروز کے لگ بھگ تھیں۔سفیر نے کہا کہ اعلی تعلیم کے شعبے میں بھی پا کستان اور آسٹر یا کے درمیا ن تعلقات بڑ ھ رہے ہیں اس سلسلے میں ایک اہم کا میا بی پا ک آسٹر یا انسٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسزاور ٹیکنا لو جی کا قیام ہے ۔ہر ی پور خیبر پختو نخواہ میں قائم یہ ادارہ پا کستانی طلبا کیلئے اعلی سائنسی تعلیم تک رسائی کو ممکن بنا ئے گا۔اسی طر ح سے آسٹر یا اور پا کستان کی اکیڈمی آف سائنسز کے ما بین بھی ایک مفاہمتی یا داشت پر دستخط ہو ئے ہیں جو کہ با ہمی تعاون کیلئے معاون ثابت ہو گی مشتر کہ ریسر چ پراجیکٹس اور سائنسدانو ں کا تبا دلہ اس کا اہم حصہ ہو ں گے ۔