راولپنڈی میں7لاکھ39ہزار 267 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا ئینگے

Jan 26, 2022

راولپنڈی(محبوب صابر)پنجاب بھر کی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی چار روزہ پولیو مہم کے دوران7لاکھ39ہزار 267 بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلائے جائیں گے،4ہزار 467 ٹیمیں گھر گھر جاکر قطرے پلائیں گی،حساس علاقوں میں سکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے 1000 سے زائد پولیس افسران تعینات کئے گئے ہیں،گزشتہ روز  ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار احمد نے بتایا کہ  ضلع راولپنڈی میں چار روزہ پولیو مہم کیلئے محکمہ صحت کی 4ہزار467ٹیمیں گھرگھر جاکر بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلانے میں مصروف ہیں،گزشتہ 2 روز میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں،راولپنڈی کینٹ میں 1لاکھ 15ہزار 779، راولپنڈی سٹی میں 1لاکھ 33ہزار 745، راولپڈی رورل (دیہاتی علاقوں)1لاکھ 86ہزار 843، تحصیل گوجر خان میں 92ہزار 759، تحصیل کہوٹہ میں 27ہزار 694، تحصیل کلر سیداں میں 29ہزار 762، تححصیل کوٹلی ستیاں میں 19ہزار 270، تحصیل مری میں 37ہزار 986 اور تحصیل ٹیکسلا میں 95ہزار 429بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے، ڈاکٹر وقار احمد نے بتایا کہ ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں یونی کونسل کی سطح پر 241میڈیکل آفیسر اور ہر علاقے کیلئے 852انچارج تعینات کئے گئے ہیں، 4031موبائل ٹیمیں، عوامی مقامات پر 129ٹیمیں جبکہ 307ٹیمیں مختلف مقامات پرتعینات کی گئی ہیں، جبکہ پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کو سخت سکیورٹی بھی فراہم کردی گئی،سکیورٹی کاجائزہ خود ایس ایس پی آپریشن وسیم ریاض کررہے ہیں۔

مزیدخبریں