ایوان بالا کا ہنگامہ خیز اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میںمنعقد ہوا۔ کورم کی نشاندہی پر گنتی اور گھنٹیاں بجائی گئیں، ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی پاکستان میں کرپشن میں اضافے کی رپورٹ پر اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ چیئرمین سینٹ نے سیکرٹری کامرس کی ایوان میں عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھجوانے اور سیکرٹری کامرس کونشان عبرت بنانے کا عندیہ دیا۔
پارلیمنٹ کی ڈائری