لاہور(خصوصی نامہ نگار) دختر رسول ؐبی بی بتول مخدومہ کونین حضرت بی بی فاطمۃ الزاہرہ ؓکی ولادت با سعادت کے موقع پر عامر حسین ہاشمی و پسران کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ مولانا آغا علی حسنین مہدوی،ذاکر سہیل عباس قلندری،مولانا آغا باقر حیدر،شاعر نوازش علی نجفی اور و خدیش رضا نے فضائل مخدومہ پیش کئے ۔ عاقل حسین ہاشمی،علی اصغر الحسینی،ذیشان رمضان گورسی،غضنفر علی جعفری،اسلم مہدی،سردار من میت سنگھ،وسیم عباس،گلزیب حسن سمیت دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ آخر میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اتحاد بین المسلمین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔