تیونس کے سفیر کی ملاقات‘ شاہ محمود نے مسئلہ کشمیر پر حمایت کو سراہا 

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تیونس کے سفیر نے  شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے او آئی سی کے پلیٹ فارم پر، بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر اور اسلامو فوبیا جیسے بین الاقوامی مسائل سے نمٹنے کے لیے تیونس کے تعاون کی تعریف کی۔ بورہین ال کامل  نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، تیونس کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔، اقوام متحدہ کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے تیونس کی جانب سے مسئلہ کشمیر کی اصولی اور غیر متزلزل حمایت کو سراہتے ہوئے تیونس کی قیادت کا  شکریہ ادا کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ غیر قانونی تارکین وطن کی پاکستان  منتقلی کے  معاہدے کے بارے میں سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ 
شاہ محمود

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...