لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکراللہ مجاہد نے کہا کہ واپڈا ٹاؤن کا قبرستان انتظامیہ کی غفلت سے بدترین صورتحال کا شکار ہے۔ حالیہ بارشوں کی وجہ سے قبریں بیٹھ گئی ہیں، شہری اپنے پیاروں کی قبریں خود اپنے مدد کے تحت ٹھیک کرنے پر مجبور ہیں جو قابل مذمت اور تشویشناک صورتحال ہے۔ واپڈا ٹاؤن کا مین کمرشل اور کمیونٹی سنٹر نہ بننے سے واپڈا ٹاؤن کی مین بلیوارڈز کے رہائشی گھر کمرشل پلازوں میں تبدیل ہو رہے ہیں جس سے عام رہائشیوں کا جینا دوبھر ہو رہا ہے۔ جو انتظامیہ کی غفلت سے آج تک روکا جا سکا۔