پریس کلب گوادر‘ نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں پرتکلف پروگرام

گوادر (بیورورپورٹ) پانوان جیونی کی معروف شخصیت تاج محمد کلمتی نے گزشتہ روز گوادر پریس کلب کے نومنتخب کابینہ بشمول ممبران کے اعزاز میں ناصر کھیت پشکان میں پر تکلف پکنک کا اہتمام کیا گیا۔ پکنک میں بلوچی ساز و زیمل بھی بجایا گیا جس میں پشکان سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں استاد لیاقت اور شریف عمر نے اپنی آواز کا جادو جگاکر سامعین سے خوب داد وصول کی۔ پروگرام کے میزبان تاج محمد کلمتی نے گوادر پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صحافت ہمہ گیر سماجی تبدیلی کا نام بھی ہے گوادر پریس کلب سے وابستہ صحافیوں نے نہ صرف شہری مسائل اجاگر کئے بلکہ دیہی علاقوں کے مسائل اجاگرنے میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں جس سے حکومتی حکام کو متوجہ ہونا پڑا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گوادر پریس کلب آگے بھی تعمیری، مثبت اور بلاتفریق صحافت کو اپنا شعار بنائے گی۔ انہوں نے گوادر پریس کلب کی نئی کابینہ کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن