قیدیوں کی حوایگی ، سعودی کا  بینہ نے پاکستان سے معا ہدے کی منظوری دیدی

Jan 26, 2022

 ریاض (امیر محمد خان) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کی منظوری دے دی گئی۔ کووڈ 19 کے بعد پہلی مرتبہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ کابینہ نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے جرائم کے خاتمے سمیت نشہ آور اشیاء کے انسداد کے لئے تعاون کے متعلقہ مفاہمتی یادداشت کے مسودوں کی بھی منظوری دی۔ بحیرہ احمر میں عالمی جہاز رانی کی گزر گاہوں، امارات اور مملکت کی اہم تنصیبات، شہری اداروں اور شہریوں پر یافتہ حوثی دہشت گردوں کے حملوں کو مسترد کردیا اور ان پر شدید برہمی کا اظہار کیا کیا گیا ہے۔ کابینہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ’عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کی خاطر حوثیوں کی جارحانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے حرکت میں آنا ہوگا۔

مزیدخبریں