پی ڈی ایم مردہ گھوڑا‘ ہر ماہ جان ڈالنے کی کوشش ہوتی: فرخ حبیب

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف دھیلے کی نہیں 16 ارب کی میگا کرپشن کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ شہباز خاندان نے رمضان شوگر ملز کے اپنے14 چھوٹی تنخواہوں والے ملازمین کے نام پر28 بے نامی بینک اکاؤنٹ کھولے۔ پی ڈی ایم اجلاس پر ردعمل میں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مردہ گھوڑا ہے، ہر دو ماہ بعد مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش ہوتی ہے۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں۔

ای پیپر دی نیشن